بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ،عابد صدیقی

بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات لمحہ فکریہ ہیں ،عابد صدیقی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں سے زیادتی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں پاکستان سر فہرست آ چکا ہے خاص طور پر پنجاب میں اس قسم کے واقعات بکثرت ہو رہے ہیں آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ اخبارات کی زینت بنتا ہے لیکن پنجاب حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان بھارت کی طرح افرادی قوت کی وزارت کو مثبت کام دے کر فعال بنا دے تو دو سالم میں بہترین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیروزگاری میں اضافہ کر کے جرائم اور دہشت گردی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4