ہمدرد نونہال میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ہمدرد نونہال میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

لاہور (پ ر) دور حاضر میں حیاتیاتی مسائل ایسے ہیں جنہوں نے انسانی بقاءکو سنگین خطرے سے دوچار کیا، مکھی، مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑوں اور حشرات سے پھیلنے والے امراض ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ انسانوں کیلئے جان لیوا ثابت ہورہے ہیں۔ ان سے پھیلنے والے وبائی امراض ہر سال لاکھوں انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں جس کی بدولت انسانی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ وبائی بیماریوں کے حوالے سے مستقبل کا جو نیا منظر نامہ سامنے آیا ہے اس کے مطابق انسان کا قدرتی مدافعتی نظام اگرچہ بہت مضبوط ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی یوم صحت کے موقع پر ”حیاتیاتی ذرائع کے سبب پھیلنے والے وبائی امراض“ کے موضوع پر ہمدرد نونہال بین الاقوامی کانفرنس سے نونہال مقررین خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4