کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی بھارتی انتہا پسندی ہے،مجاہد عبدالرسول

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی بھارتی انتہا پسندی ہے،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر)سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ بھارتی اجارہ داری اور غنڈہ گردی کے باوجود بھی حکمران بھارت سے دوستیاں بڑھا رہے ہیںکشمیری مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی اور بلوچستان میں مداخلت بھارت کی انتہا ءپسندی ہے موجودہ حکمران ازلی دشمن بھارت کیساتھ تجارت کوفروغ ضرور دیں مگر اپنی عزت کی نیلامی نہ کی جائے کشمیری مسلمانوں کے لہو کا سود ا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی آفس داتا دربار میں علماءکے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بھارت کا پا کستان کے پانیوں پر قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے پا کستان کے عوام کو اپنی زہن سازی کرنا ہوگی کہ ایک دن پا نی کےلئے بھارت سے جنگ کرنا ہو گی۔ میاں نوازشریف اپنے ذاتی اور خاندانی کاروبار کی ترقی کےلئے بھارت سے تعلقات مستحکم کرنا چا ہتے ہیںجبکہ کشمیری مسلمانوں اور پا کستان کی معاشی صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے حکومت بھارت سے دوستی پر اپنی پوزیشن قوم کے سامنے واضحکرے اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر،شیخ محمد نواز قادری۔علامہ قار ی ریاض ہزاروی ،مفتی محمد حسیب عطاری،علامہ شیر محمد سیالو ی و دیگر بھی موجود تھے