چھوٹے کاروبار سے روزگار کے مواقع مہیا کرنے کےلئے نعمت وومن مائیکرو شاپس کا افتتاح

چھوٹے کاروبار سے روزگار کے مواقع مہیا کرنے کےلئے نعمت وومن مائیکرو شاپس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر ) لوگوں کو چھوٹے کاروبار کے ذریعے روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لیے نعمت ٹرسٹ بہت سے منصوبوں پر کام کررہا ہے نعمت وومن مائیکروشاپس سیکم سے بہت سی خواتین اپنے گھروں میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بن رہی ہیں یہ بات نعمت ٹرسٹ کے صدر نے شاہداقبال محمد نے گذشتہ روز نعمت وومن مائیکرو شاپس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن عامر یوسف اور دوسرے افراد موجود تھےشاہد اقبال محمد نے کہا کہ آبادی کا بڑھتا ہوا پھیلاو دوسری طرف وسائل کی کمی ہمارے لیے سب سے بڑے چیلنج ہیںحکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر لوگوں کا معیار زندگی بلندکرنا ہوگا اُنہوں نے چھوٹی سطح پر کاروبار دشروع کرنے کے لیے ہمارا ادارہ بھرپور کام کر رہا ہےاور اب تک ہزاروں افراد اس سکیم سے مستفید ہو چکے ہیں