حکومت نے فروغ تعلیم کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی،رانا بابر حسین
لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی ہے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں اس سال پنجاب کے تمام بچیوں کے پرائمری سکولوں میں جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام پرائمری سکولوں میں عدم دستیاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا سکولوں میں طلبہ کی تعداد کے تناسب سے اساتذہ کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائی گئی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم پر اشرافیہ کی طرح عام پاکستانی کا بھی پورا حق ہے اور حکومت پنجاب انہیں یہ حق دے رہی ہے معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج خطرناک ہے اور ہمیں اس معاشرتی تفاوت کو ختم کرنا ہے ۔
دانش سکول، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، ہونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور حکومت پنجاب کے دیگر فلاحی پروگرام امیر اور غریب کے درمیان خلیج کم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔