پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون خوش آئند ہے،شکیل الرحمن ناصر
لاہور(پ ر) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کا سلسلہ انتہائی خوش آئند ہے پاک سعودی تعلقات کی مضبوطی وطن عزیز کی خوشحالی کی ضمانت ہے امت مسلمہ کا اتحاد ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کو یہودی لابی کی سازشوں سے نجات دلا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا عبدالوہاب روپڑی سمیت دیگر قائدین نے ”تحفظ حرمین شریفین“ کے سلسلہ میں 27اپریل کو جامعہ دارالقدس میں منعقد ہونے والے سیمینار کے حوالے سے بنائی گئی انتظامی کمیٹیوں کے ممبران سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر دائرہ حیات تنگ کرنے کے لیے اسلام دشمن طاقتیں مذموم ارادے کی تکمیل کے لیے ایک ہو چکی ہیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ تمام مسلمان ایک ہو کر دشمن کی سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کریں سابقہ حکومتوں کی شاہ خرچیوں اور لوٹ کھسوٹ نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا اس انتہائی نازک ترین صورتحال میں سعودی عرب کی طرف سے معاشی تعاون پاکستانی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گاوزیراعظم میاں نواز شریف قومی وسائل اور صلاحیتوں سے پوری طرح فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی خوشحالی اور عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کےلئے فوری اقدامات کریں مولانا شکیل الرحمن ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے جن کو قابو میں رکھنے کےلئے ایسی مستحکم پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے براہِ راست غریب عوام کو فائدہ پہنچ سکے اس موقع پر مولانا شاہد جانباز،مولانا سلمان عادل، مولانا خلیل الرحمن خلجی، مولانا عتیق الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔