شادی شدہ جوڑے کو بلا وجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم

شادی شدہ جوڑے کو بلا وجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے شادی شدہ جوڑے کو بلا وجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔فاضل عدالت میں مانگامنڈی کی رہائش پذیردرخواست گزار صنوبر نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ نے 5اپریل2014کو اپنی مرضی سے مبارک علی سے پسند ی شادی کی جس پر اس کے گھر والے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ تھانہ مانگامندی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اسکے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے لئے مختلف ہیلوں بہانوں سے اسے ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4