ہراساں کئے جانے کیخلاف درخواست،عدالت کا سخت نوٹس

ہراساں کئے جانے کیخلاف درخواست،عدالت کا سخت نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بلاوجہ سی آئی اے پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی دائر درخواست پر فاضل جج نے پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار خاتون زرینہ اعجاز کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے ۔درخواست گزار زرینہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سی آئی اے پولیس نے اسکے شوہر اعجاز کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کررکھا ہے جبکہ اس ضمن میں پولیس نے ان کے گھر کے باہر بھی سول کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ پولیس آئے روز انہیں بلاوجہ ہراساں کرکے تنگ کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4