حکمرانوں کی غیر سنجیدگی مسائل کی راہ میں رکاوٹ ہے،یاسر گیلانی
لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ملک کے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہےمسلم لیگ( ن )کی حکومت کی دس ماہ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، رانا ثناءاللہ تحریک انصافکے قائدین پر تنقید کر کے عوام کی توجہ مسائل سے نہیں ہٹا سکتےعمران خان کی اصولی سیاست اور تحریک انصافکی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی منفی سوچ اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ملک مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے امن و امان کی صورتحال بھی دن بدن خراب ہوتی جار ہی ہے۔