گاڑی کا این او سی جاری نہ کرنے پر مینجرفیصل بینک کی طلبی

گاڑی کا این او سی جاری نہ کرنے پر مینجرفیصل بینک کی طلبی

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے شہری کی جانب سے گاڑی کا این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے دائر دعوی کی درخواست پر فیصل بینک کے مینجر کو آئندہ تاریخ پیشی پر ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیاہے ۔فاضل عدالت میں شہری محمد ارشد نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے سائل کو فیصل بینک کی جانب سے این او سی لیٹر نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ اپنی گاڑی کی انشورنس اور اس میں ٹریکر نہیں لگوا سکاہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک نے گزشتہ 8ماہ سے اسے این او سی لیٹر نہیں دیا ہے جس سائل کو انتہائی ذہنی کوفت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لہذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پرفاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4