2 بچے باپ کی تحویل سے بازیاب ماں کے حوالے کر دیے گئے
لاہور(نامہ نگار)دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید حامد حسین شاہ نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2 بچوں کو انکے باپ کی تحویل سے لئے کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیاہے۔ عدالت میں نادیہ نامی خاتون نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کے شوہر طاہر شہزاد نے اسے گھریلو ناچاقی پر مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور اسکے دو کمسن بچوں کو زبردستی چھین کر گھر میں ہی محبوس کر رکھا ہے لہذا عدالت بچوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے جس پرفاضل جج نے بذریعہ پولیس بچوں کومنگوا کر درخوست گزار ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔