وزیر اعلیٰ ماضی کی طرح لوڈشیڈنگ کے خلافاحتجاجی کیمپ لگائیں،کامران سیف

وزیر اعلیٰ ماضی کی طرح لوڈشیڈنگ کے خلافاحتجاجی کیمپ لگائیں،کامران سیف

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ موسم تبدیل ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب حسب روایت مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں اورلاہور سمیت پورے پنجاب میں سابق ادوار کی طرح احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں تاکہ پنجاب کی عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات مل سکے موجودہ حکمرانوں نے انتخابات کے دوران عوام سے6ماہ میں بجلی بحران کے خاتمہ کے وعدے کیے تھے اب ان وعدوں پر عملدرآمد کا وقت آگیا ہے عوام بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلے حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلارہے ہیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ڈالر کم ترین سطح پر آچکا ہے لیکن ہوشربا مہنگائی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، پنجاب کی عوام آٹے کی تلاش کیلئے ماری ماری پھر رہی ہے حکومتی وزراءگندم کے گودام بھرے ہونے کے دعوے کر رہے ہیں ،مہنگائی اور آٹا نہ ملنے کی وجہ سے غریب عوام پریشانی میں مبتلا ہیں اب ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جارہا ہے اسی لئے عوام آج چوہدری پرویز الہٰی دور کو یاد کررہے ہیں جس میں5سالوں میں55سال جتنے کام سرانجام دیے گئے ان کے منصوبوں سے عوام آج بھی فیضیاب ہورہے ہیں ان کے پورے دور حکومت میں بہترین منصوبہ بندی اور پالیسیوں کے باعث مہنگائی کنٹرول میں تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1