مشرف نے اپنے دور حکومت میں چاروں صوبوں کو ایک جیسا نظام دیا،الیاس گجر

مشرف نے اپنے دور حکومت میں چاروں صوبوں کو ایک جیسا نظام دیا،الیاس گجر

لاہور ( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائز پنجاب چوہدری محمد الیاس گجرنے پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابق صدر پاکستان جنرل(ر)پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں چاروں صوبوں کو ایک جیسا نظام دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستانی قوم کو پاک وطن حاصل کرکے دیا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو 73کا آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا ۔ موجودہ حکمران اپنا ذاتی انتقام لینے کے لیے پرویز مشرف کو سزا دینے کی سوچ رہے ہیں۔اگر پاکستان اور اٹھارہ کروڑ عوام کے ساتھ وفا کرنا پرویز مشرف کا جرم ہے تو اس کی حمایت کرنے والے لوگوں کی دی جائے۔ آج ہر صوبہ بلدیاتی نظام میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرکے پاکستانی عوام کو اپنا غلام بنانے کی سوچ رہا ہے۔ موجودہ حکومت اور دوسری بڑی سیاسی جماعتیں پرویز مشرف سے خوف زدہ ہیں، وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں عوام کو ان کے حقوق دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے ، اس کیس کی وجہ سے ملک اور پاک فوج کی بدنامی ہورہی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4