حکومت فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے،ثمینہ گھرکی

حکومت فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے،ثمینہ گھرکی

 لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہاہے کہ اب حکومت کی مرضی کا سروے آگیا ہے جس میں اس کی اب تک کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا گیا ہے لہذا اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب حکومت کو فوری طور پر پنجاب میں بلدےاتی الیکشن کے حتمی شیڈول کا اعلان کر دینا چاہئے اب حکومت کس بات سے ڈر رہی ہے اس موقع کا حکومت کو فائدہ اٹھا کر فوری طور پر بلدےاتی الیکشن کا اعلان کیا جائے ثمینہ خالد گھرکی نے مزید کہا کہ اس وقت عوام شدید پریشان ہے۔

گیس کی بندش ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی بے روز گاری اور ضرورےات زندگی کی اشیاءنہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں لیکن حکومت کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے حکومت نے ظلم کی انتہاءکر دی ہے اور عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1