ذیابیطس تیزی سے پھیلنے والی خاموش بیماری ہے، حکیم سید عمران

ذیابیطس تیزی سے پھیلنے والی خاموش بیماری ہے، حکیم سید عمران

لاہور(پ ر) ذیابیطس تیزی سے پھیلنے والی خاموش بیماری ہے جو دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے انٹر نیشنل ذیابیطس فیڈریشن کے حالیہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں متوسط اور کم آمدنی رکھنے والے ممالک کے 285ملین افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کی صورتِ حال دیگر ممالک سے کچھ مختلف نہیں یہاں ذیابیطس بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں 7.1ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں اور ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض رکھنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔ان خیالات کا اظہار ینگ یونانی طبی فا و¿ نڈیشن آف پاکستان کے مرکزی صدر پرفیسر حکیم سید عمران فیاض ، حکیم افضل میو نے ذیابیطس کی پیچیدگیاں اور تدارک کے موضوع پر اظہار خیال کرتے کیا۔ا نھوں نے کہا کہ ذیابیطس خون میں شوگر کی مقدار معمول سے بڑھ جانے کو کہتے ہیں جس کا بنیادی سبب انسولین ہارمون کی غیر فعالی یا عمل پذیر ی میں کمی واقع ہونا ہوتا ہے۔

 یہ بیماری اندھا پن ، گردوں کے ناکارہ ہونا اور امراض قلب کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ تاحال اس مرض کا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا 

مزید : میٹروپولیٹن 4