لاہور ہائی کورٹ نے این اے 122 میں متضاد جوابات داخل کرانے پر جواب طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 122 میں متضاد جوابات داخل کرانے پر جواب طلب کرلیا

لاہور (پ ر) لاہور ہائی کورٹ نے این اے 122 میں متضاد جوابات داخل کرانے پر الیکشن کمیشن کے وکلاءسے جواب طلب کرلیا۔ این اے 122 میں چیف جسٹس ہائی کورٹ عمر عطاءبندیال کے پاس سردار ایاز صادق بنام عمران خان وغیرہ کے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکلاءایڈووکیٹ انیس علی ہاشمی، عزیر ساجد شیخ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی توجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو متضاد جوابات داخل کرانے کی طرف توجہ مبذول دلوائی اور ان سے درخواست کی کہ عدالت کے سامنے متضاد جوابات داخل کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4