اسلامک سکول سسٹم دارالمدینہ کا مشن معاشرہ میں حقیقی تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے،اطہر عطاری

اسلامک سکول سسٹم دارالمدینہ کا مشن معاشرہ میں حقیقی تعلیمی انقلاب برپا کرنا ...

لاہور( سٹاف رپورٹر) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور دارالمدینہ شعبہ کے سربراہ محمد اطہر عطاری نے کہا کہ اسلامک سکول سسٹم دارالمدینہ کا مشن معاشرہ میں حقیقی تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہے جو نصاب تعلیم میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر نا مکمل ہے ۔وہ دارالمدینہ کے 4سکولوں کی مشترکہ تعارفی تقریب کے شرکاءسے بیان کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دارالمدینہ کا نصاب جدید و قدیم تعلیمی روایات اور رجحانات کا حسین امتزاج اور بہترین آیئنہ دار ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں غیر معیاری تعلیم ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔جس کے خاتمہ کے لئے دارالمدینہ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔رکن شوریٰ نے بانی دعوت اسلامی علامہ محمد الیاس عطارقادری کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں سے شرکاءتقریب کو درس دیا اور کہا کہ ہمارے ہاںسکول سسٹم میں بچوں کی کرداد سازی پر خصوصی طور پر توجہ دی جا تی ہے ۔تاکہ وہ غیبت اور جھوٹ جیسی برائےوں سے ہمیشہ کے لئے بچ جائےں ۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے سٹیک ہولڈرز کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے دونوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہو گا ۔بچے زیادہ وقت والدین کے پاس رہتے ہیں اس لئے ان کی بھی تربیت ضروری ہے ۔رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ دارالمدینہ ( اسلامک سکول سسٹم) کے تعلیمی معیار سے کسی بھی سکول سسٹم کا موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کے دور میں اتنی معیاری تعلیم کا مفت مل جانا بچوں اور والدین کے لئے بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سکول سے یونیورسٹی تک بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کا نظام وضع کر دیا ہے جس کے تحت دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی بھی بہت جلد شروع کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ والدین ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم ان کے بچوں اور معاشرہ کے تابناک مستقبل کے لئے بھر پور کوشش کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4