سعودی عرب توانائی، زراعت و انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا :خرم دستگیر

سعودی عرب توانائی، زراعت و انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا :خرم ...
سعودی عرب توانائی، زراعت و انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا :خرم دستگیر
کیپشن: Khurram Dastagir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ,اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں، سعودی عرب پاکستان میں توانائی، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان، اکنامک افیئرز ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری اظہر چوہدری اور ریاض میں متعین پاکستان کے کمرشل کونسلر وسیم باجوہ بھی موجود تھے۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے سعودی کران پرنس کو صدر اور وزیراعظم پاکستان کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔ سعودی ولی عہد نے بھی دونوں رہنماؤں کیلئے اپنی نیک تمناں کا اظہار کیا۔ شہزادہ سلمان نے اپنے پاکستان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے اور سعودی عرب پاکستان اور پاکستانی قوم کی ہرفورم پر حمایت اور معاونت جاری رکھے گا۔ دونوں لیڈران نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور پاک سعودی تعلقات میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں لیڈران نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور گلف کوآپریشن کونسل کے درمیان جلد آزاد تجارتی معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کو تیزی سے فروغ حاصل ہوگا۔ وفاقی وزیر نے سعودی عریبیا جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گورنر اور چیئرمین عبدالطیف اے العثمان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اتفاق رائے کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدہ تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ ملاقات میں پاکستانی کمپنیوں کی سعودی عرب میں رجسٹریشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ساجیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گورنر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ اتھارٹی پاکستانی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں ہرممکن سہولت فراہم کرے گی۔

مزید :

بزنس -