این اے 122 کے الیکشن ریکارڈ کی انسپکشن،عدالت نے ریٹرننگ افسر کے کردار پر معاونت طلب کر لی

این اے 122 کے الیکشن ریکارڈ کی انسپکشن،عدالت نے ریٹرننگ افسر کے کردار پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر ایاز صادق کی قومی اسمبلی کے حلقہ 122کے الیکشن ریکارڈ کی انسپکشن کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان سے بعد از انتخابات ریٹرننگ افسر کے کردار پر عدالت کی معاونت طلب کر لی ہے ۔چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے ایاز صادق کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی وکیل ایڈووکیٹ مقصومہ بخاری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمران کی درخواست پر ریٹرننگ افسر کو حکم جاری کیا ہے کہ حلقہ122کے الیکشن ریکارڈ کا معائنہ کروایا جائے، انہوں نے کہا کہ مئی2013میں عام انتخابات کے بعد ریٹرننگ افسر کا کردار ختم ہو جاتا ہے، عدالت الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے، عمران خان کے وکیل احمد اویس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا حکم آئینی ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی بعدازانتخابات ریٹرننگ افسر کے کردار پر عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے وقت دیا جائے، وفاق کے وکیل نے بھی عدالت سے مہلت طلب کی، عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاق کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی ۔

معاونت طلب

مزید : صفحہ آخر