دھاندلی کیخلاف قیادت جب حکم دے سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں،محمود الرشید

دھاندلی کیخلاف قیادت جب حکم دے سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں،محمود الرشید

 

لاہور( سپیشل رپورٹر )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پارٹی قیادت جب بھی حکم دے گی لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیںگزشتہ روز اپنے دفترمیں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہاکہ (ن)لیگ کی قیادت عام انتخابات میں بڑے بڑے نعرے لگاتی رہی لیکن اب یہ قوم کو تسلیوں پر ٹرخا نا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت ممکن نہیں اور عوام ان سے ہر وعدے کا حساب لیںگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران 6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نعرہ لگاتے رہے اور نعرہ پورا نہ کرنے پر نام بدلنے کی بات بھی کرتے رہے لیکن اب یہ صرف قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں اس سے کام نہیں چلے گا حکومت کو اپنے ایک ایک وعدے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پارٹی قیادت جب بھی حکم دے گی لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہیں اور حکمرانوں کی دھاندلی کا پول کھول کرہی رہیںگے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ آخر