امن وامان کی صورتحال سنگین ہو چکی ، اعجاز چو دھر ی

امن وامان کی صورتحال سنگین ہو چکی ، اعجاز چو دھر ی

 لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چو دھر ی سے پنجاب سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے مگر موجودہ حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے ۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے ، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ بلندو بانگ دعوے کرنے والے حکمران عوام کو روزمرہ زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بُر ی طرح ناکام چکے ہیں ۔ ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور مہنگائی میں کوئی کمی نہیں ہوسکی۔ عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی قوم کوان نام نہاد حکمرانوں کے خلاف اکٹھا ہو جا نا چاہئے۔ بشارت جسپال نے کہاکہ 11 مئی کوملک گیر احتجاج کرےں گے۔

مزید : صفحہ آخر