محکمہ ا وقاف کے 20فسران وملازمین کے تبادلہ وتقرری کے احکاما ت

محکمہ ا وقاف کے 20فسران وملازمین کے تبادلہ وتقرری کے احکاما ت

لاہو ر(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹرثاقب عزیز نے 20افسران وملازمین کے تبادلہ تقرری کے احکاما ت جار ی کر دیئے ہیں جن پر فوری عملدرآمد ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ آفیسر داتا دربار ہسپتال اکرام حیدر کو ترقی کے بعد زونل ایڈمنسٹریٹرسرگودھا تعینات کر دیاگیا ہے مینجر اوقاف کوٹ مٹھن سرکل طارق خان کو تبدیل کر کے مینجر اوقاف سرکل ٹو لاہور لگایا گیا ہے سٹینو گرافر ملتان کریم نواز بھٹہ کو ترقی کے بعد مینجر اوقاف سرکل ون ملتان تعینات کیا گیا ہے اور سٹینو گرافر ملتان کا اضافی چارج بھی ا ن کے پاس رہے گا آڈیٹر صدر دفتر طارق مسعود کو مینجر اوقاف پاکپتن سرکل ، مینجراوقاف ڈیرہ غازی خان زون قاضی مظہر امین کو صدر دفتر رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے مینجر اوقاف شور کو ٹ ساجد ظفرکو مینجر اوقاف ڈیرہ غازی خان ،معاون بدر حیات کو ترقی کے بعد مینجر اوقاف کو ٹ مٹھن سرکل لگایا گیا ہے اور ساجد ظفر کی حاضری تک مینجر اوقاف ڈیرہ غازی خان کا چارج بھی بدر حیات کے پا س رہے گا معاون گجرات سرکل رشید احمد کو ترقی کے بعد مینجر اوقاف گجرات تعینات کیا گیا ہے مینجر اوقاف بہاولپور غلام عباس کو تبدیل کر کے مینجر اوقاف بورے والا ، آڈیٹرگوجرانوالہ محمد سرور کو آڈٹ آفسیر ملتان ،اکائنٹنٹ داتادربار لاہور مظہر حسین کو ترقی کے بعد آڈٹ آفسیر لاہور زون تعینا ت کیا گیا ہے معاون شعبہ منصوبہ جات محمد خلیل کو ترقی کے بعد آفس سپرنٹنڈنٹ شعبہ ایڈمن اول لگایا گیا ہے معاون زونل آفس راولپنڈی غلام نبی رحمانی کو ترقی کے بعد آفس سپرنٹنڈنٹ زونل آفس راولپنڈی تعینا ت کیا گیا ہے معاون زونل آفس لاہور ترقی کے بعد آفس سپرنٹنڈنٹ پاکپتن ، آڈیٹرزونل آفس ملتان محمد ایوب کو آڈیٹر صدر دفتر لاہور تعینا ت کیا گیا ہے مینجر اوقاف راولپنڈی مینجر سرکل نمبر تین لاہور ، مینجر اوقاف گجرات نشان علی کو مینجر اوقاف راولپنڈی لگایا گیا ہے جبکہ مینجر اوقاف سرکل تین لاہو رممتاز احمد کو سپرنٹنڈنٹ زو نل آفس لاہور ، سپرنٹنڈنٹ شعبہ ایڈمن اول محمد رفیق کو مینجر اوقاف سرکل نمبر 5لاہو ر جبکہ سٹینو گرافر پاکپتن خالد محمود کو ترقی کے بعد مینجراوقاف چشتیاں سرکل تعینات کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر