کرچی پولیس کی کارروائی ،180 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کرچی پولیس کی کارروائی ،180 جرائم پیشہ افراد گرفتار
کرچی پولیس کی کارروائی ،180 جرائم پیشہ افراد گرفتار

  

کراچی (اے این این) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث 180 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ٗبھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے لانڈھی، شیر پاؤ، بھینس کالونی، فیروز آباد، نشتر روڈ، گارڈن، سائٹ اے، خیبر چوک، اورنگی ٹاون، مومن آباد اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرکے 180 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات قبضے میں لے لیں۔ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اوراغوا برائے تاوان کے ملزمان بھی شامل ہیں۔دوسری جانب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کرکیلاش تین ہٹی ندی میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق تین ہٹی ندی سے ملنے والی لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید : جرم و انصاف