انسانی سمگلنگ میں ملو ث خاتون سمیت6 افرادگرفتار ، جعلی دستاویزات برآمد

انسانی سمگلنگ میں ملو ث خاتون سمیت6 افرادگرفتار ، جعلی دستاویزات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی) ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر این جی او کے عہدیدار ظاہر کر کے انسانی سمگلنگ اور معذوروں کی مدد کرنے والے گروہ کے 6ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے ریال اور انسانی کرنسی کے علاوہ جعلی دستاویزات برآمد کر لیں ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن ایف آئی اے اور عمان ایجنسی کے ایک افسر ڈاکٹر نوید آصف نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خط لکھا کہ مذکورہ بالا افراد ایک این جی اوکا ملازم ظاہر کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور ان کے ساتھی گلف سٹیٹ میں غیر قانونی کارروائیاں کرنے میں ملو ث ہیں،ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر 4افراد کاشف سہیل، آمنہ سہیل، عامر اور نوید اسلم کو گرفتار کر لیا، یہ ملزم عمان جانا چاہتے تھے انہوں نے ابتدائی تفتیش میں مزید دو افراد کو گرفتار کروا دیا، ان میں نیاز الحق پاشا اور حاجی عارف کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ماسٹر مائنڈ ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
انسانی سمگلنگ

مزید :

صفحہ آخر -