خاتون پر تشدد ، ملزمان درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی عدالت سے فرار

خاتون پر تشدد ، ملزمان درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی عدالت سے فرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خاتون پر تشدد میں ملوث تین ملزمان کی عبوری ضمانتوںکی درخواست خارج کر دی،نواں کوٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے۔ جسٹس عاطر محمود نے ملزمان راشد ، حفیظ اور شہباز کی عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کی، ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواں کوٹ پولیس نے ملزمان کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ، ملزمان کیخلاف کوئی توٹھوس شواہد اور گواہ موجود نہیںلہذا عدالت ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرے، تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمہ کی مدعیہ رقیہ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس تفتیش میں ملزمان کو گنہگار قرار دیا جا چکا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد ثابت ہو چکا ہے، اس لئے عدالت ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست مسترد کر دے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانتوں کی درخواست خارج کر دی ،کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ہمیشہ کی طرح دو ملزمان راشد اور شہباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، خاتون رقیہ بی بی کا کہنا ہے کہ ملزمان نواں کوٹ پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہوئے،ملزم گرفتار

مزید : علاقائی