ہائیکورٹ، خاتون کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے پرڈی جی ایل ڈی اے طلب

ہائیکورٹ، خاتون کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے پرڈی جی ایل ڈی اے طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی کو 25اپریل کیلئے طلب کرلیا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے خاتون عزیز بیگم کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے چوبرجی سکیم کی توسیع کیلئے خاتون کے خاندان کی 5کنال7مرلے جگہ ایکوائر کی تھی جس کے بدلے میں متبادل جگہ الاٹ کر دی گئی ہے مگر ابھی تک 12مرلے کی جگہ الاٹ کرنا باقی ہے ۔ ایل ڈی اے باقی جگہ الاٹ نہیں کر رہا ہے، عدالتی حکم کے باوجودانصاف کیلئے دھکے کھا رہی ہوں، خاتون نے استدعا کی عدالت 12مرلے کا پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم جاری کرے، ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پالیسی کے مطابق خاتون کو تمام جگہ الاٹ کر دی گئی ہے، ایل ڈی اے کی ذمہ کوئی بھی جگہ نہیں ہے، فاضل جج نے قرار دیا کہ جب عدالت خاتون کو 12مرلے کا پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم جاری کر چکی ہے تو پھر بھی تک عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی۔

طلب

مزید : صفحہ آخر