نواز، زرداری ملاقات باریاں لینے اور کرپشن کو تحفظ دینے کےلئے تھی،عسکری ماہرین

نواز، زرداری ملاقات باریاں لینے اور کرپشن کو تحفظ دینے کےلئے تھی،عسکری ...

لاہور(نواز سنگرا)نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات محض باریاں لینے کےلئے اور کرپشن کو تحفظ دینے کےلئے تھی۔فوج اور حکومت کے درمیان کشیدگی کو وزیر اعظم احسن طریقے سے دیکھ رہے ہیں جس کے بہتر نتائج بر آمد ہو ں گے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے عسکری رہنماو¿ں نے ”روز نامہ پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنرل (ر) راحت لطیف نے کہاکہ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آ کر آصف زرداری کی طرف سے لوٹی گئی دولت واپس لاو¿ں گالیکن نواز حکومت وعدہ وفا نہ کر سکی۔انتخابی سلوگن محض عوام کو بیوقوف بنانے کےلئے لائے گئے تھے۔نواز،زرداری ملاقات باریاں لینے کےلئے ہو سکتی ہے لیکن فوج اور حکومتی کشیدگی پر نہیں ۔حکومت اور فوج کشیدگی کو وزیر اعظم احسن طریقے سے دیکھ رہے ہیں جس کے بہتر نتائج کی توقع ہے۔دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کراچی حالات پر بات چیت نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ نواز شریف معیشت بحالی پر زور دے رہے ہیں اور کراچی معیشت کا حب ہے۔سابق سر براہ آئی ایس آئی پنجاب برگیڈئیر (ر)اسلم گھمن نے کہاکہ ملک میں باد شاہت کا نظام چل رہا ہے اور پہلے نواز شریف نے زرداری کو پانچ سال پورے کروائے اور اب آصف زراری وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں ،حالیہ ملاقات کرپشن کو محفوظ بنانے کےلئے کی گئی ہے ،ابھی بھی بہت سارے محکمے بغیر سربراہ کے چل رہے ہیں۔

عسکری رہنما

مزید : صفحہ آخر