ایک اے ایس پی ، 9 ڈی ایس پی ،3 انسپکٹر تبدیل

ایک اے ایس پی ، 9 ڈی ایس پی ،3 انسپکٹر تبدیل

لاہور(کرائم سیل) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، خان بیگ نے01 اے ایس پی ، 09 ڈی ایس پیز اور 03 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے کر تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،تقرری کے منتظر،منیر حسین کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مظفر گڑھ، تقرری کے منتظر محمد ظفر کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور ، تقرری کے منتظر خالد محمود کو سپیشل برانچ پنجاب لاہور، تقرری کے منتظر روحیل صابر کوڈی ایس پی سٹی CTP گوجرانوالہ، ڈی ایس پی سیکیورٹی وی وی آئی پی - ll راولپنڈی ناصر حنیف کو ایس ڈی پی او نولکھا سرکل لاہور، ایس ڈی پی او بادامی باغ سرکل لاہو ر عارف محمو د کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی - l ، لاہور، ڈی ایس پی پنجاب کانسٹیبلری عابد غنی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جھنگ کی خالی آسامیوں پراورتقرری کے منتظر قیصر مشتاق کو ایس ڈی پی او باغبانپورہ سرکل لاہو ر،جبکہ ایس ڈی پی او باغبانپورہ سرکل لاہو راقبال حسین شاہ کو ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل لاہور، اور ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل لاہور ASP سید کرار حسین کو ایس ڈی پی او گلبرگ سرکل لاہور تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح03 انسپکٹرز کو DSPکے عہدے پر ترقی دے کر تقرری کے منتظر، ندیم صدیق کوڈی ایس پی انوسٹی گیشن ، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور ،تقرری کے منتظر بابر ممتاز ایس ڈی پی اوسٹی سرکل راولپنڈی اور تقرری کے منتظر عطاء محمد کو سپیشل برانچ پنجاب کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی