فحش ویڈیو، میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

فحش ویڈیو، میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے انٹر نیٹ پر فحش ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے الزام میں دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے دیا ہے۔گزشتہ روز عدالت میں تھانہ مزنگ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ کیس ان کی حدود میں نہیں آتا ہے یہ سائبر کرائم ہے لہذا ایف آئی اے اس پر کارراوئی کرنے کی مجاز ہے جس فاضل عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق مزنگ کے رہائشی محمد شبیر نے اپنے وکیل اختر محمود ڈھلوں کی وساطت سے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائل نے انٹر نیٹ پر یو ٹیوب میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی ایک ایسی فحش ویڈیو دیکھی جو کہ انتہائی نازیبا ہے اوربین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے جبکہ ایسی ویڈیو بنوانے اور اسے انٹر نیٹ پر ڈاؤن لوڈ کرنا پاکستانی قانون کے مطابق ایک قابل تعزیر جرم ہے لہذا عدالت قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے ۔

مزید : صفحہ آخر