پی آئی اے کا پسنجر سیلزمنیجر بننے کے لیے مقابلہ جاری

پی آئی اے کا پسنجر سیلزمنیجر بننے کے لیے مقابلہ جاری

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پی آئی اے کا پسنجر سیلزمنیجر (پی سی ایم)بننے کے لیے مقابلہ جاری ،ہیڈ کواٹر کراچی پر تاریخ کا بد ترین دباوُ،ڈاکٹر مقدم خان کے کنٹری منیجرملائشیابننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آنے کے لیے کئی اسٹیشن کے آفیسر بڑی بڑی سفارشیں ڈلوا رہے ہیں،ڈسٹرکٹ منیجر نے قائم مقام کے طور پر وسیع تجربہ رکھنے والے افسر وقار نصیر کو نامزد کے کے حج منیجر کی ذمہ داری بھی دے دی ہے،اس کے باوجود بابر زمان اسعد غوری کو تعینات کرنے اور ہیڈ کواٹر سے کسی دوسرے کے آنے کی افواہیں بھی سرگرم ہیں ،وقار نصیر کوہیڈ کواٹر نے 8روز کی ٹریننگ کے لیے کراچی بلا لیا ہے،ڈسٹرکٹ منیجر نے وقار نصیر کی عدم موجودگی میں سینئر افسر سعید احمد بھٹی کو قائم مقام کی ذمہ داری دے دی ہے تاکہ کام ڈسٹرب نہ ہو،پی آئی اے میں پی سی ایم لاہوربننے کے لیے مقابلہ جاری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر