جے یوآئی نے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا

جے یوآئی نے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور( سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی )کے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بلوچستان کے 19جون سندھ کے 22جون پنجاب کے 24جون اور خیبر کے 26جون جبکہ مرکزی انتخا بات رمضان المبارک کے بعد ہوں گے اس بات کا اعلا ن جے یو آئی کے مر کزی ناظم انتخا ب ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے مو لا نا محمد امجد خان،حاجی شمس الرحمن شمسی ،محمد اسلم غوری ، پروفیسر ابوبکر چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرحافظ عبد الوھاب مدنی ،محمد افضل خان ،حافظ عبد الواجد ،حافظ محمد عمر ،محمد علی رضائ،حافظ عبد الصمد اور دیگر مو جو د تھے ایک سوال کے جواب میں ملک سکندر خا ن ایڈووکیٹ نے کہا کہ دستور کے مطابق پا رٹی میں ہر تین سال کے بعد تین ماہ تک رکنیت سازی ہو تی ہے اور پارٹی کار کن بننے کے لیئے 20روپے فیس ادا کی جا تی ہے اس کے بعد مقامی سطح سے انتخا بی عمل کا آغاز ہو تا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو سی سطح سے لے کر صوبائی سطح تک انتخابات کا عمل رمضان تک مکمل ہو جا ئے گاجبکہ مر کزی انتخابات رمضان کے بعد ہو ں گے انہوں نے بتا یا کہ انتخا بی عمل میں کسی بھی عہدے کے لیئے کسی کو بھی امیدوار بنا یا جا سکتا ہے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جے یو آئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیا بی کے لیئے دعا گو ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے معا ملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے انہوں نے بتایا کہ پارٹی کا پا لیسی ساز ادرہ جنرل کو نسل ہے تمام اختیا رات اسی ادارے کے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کو کار کن امیر صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کرتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت میں یونٹ سے لے کر مر کز تک انتخا بی عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صرف دعوی ہی نہیں کرتے بلکہ عمل کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ قبائلی جر گے کو حکومت نے بائی پا س کر کے اسان راستے کو چھوڑا ہے ۔

جے یو آئی

مزید : صفحہ آخر