وزیراعظم کاآصف علی زرداری کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ

وزیراعظم کاآصف علی زرداری کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں دیئے گئے ظہرانے میں مہمانوں کی سوپ ، مچھلی ، مٹن ، سیخ کباب ، مکس سبزی ، چکن بوٹی اور میٹھے سے تواضع کی گئی ۔ ظہرانے کے شرکاءمیں کسی نے چکن بوٹی کو فوقیت دی تو کسی کو مکس سبزی بھاگئی ۔اگر کہاجائے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی ہوئی تو بے جا نہ ہوگا۔

مزید : صفحہ اول