شاہین ائیر لائنز نے حج کرایوں کا اعلان کر دیا

شاہین ائیر لائنز نے حج کرایوں کا اعلان کر دیا

لاہور (انٹرویو،میاں اشفاق انجم )شاہین ائر لائنزکے ریجنل ڈائریکٹر ائر کموڈور (ر( ایم اے ثقلین نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حج2014ء شاہین ائرلائنز نے 40روزہ حج کے لیے پہلی پانچ دن کی روانگی کی فلائٹ اور آخری پانچ دن کی فلائٹ کا حج کرایہ جاری کر دیا ہے حج کرایہ (برائے 40روزہ) ایک لاکھ پچیس ہزار ہو گا،مزید دو دن بعد کی فلائٹ کا حج کرایہ ایک لاکھ پندرہ ہزار ہو گااور سرکاری حج سکیم کا کرایہ ایک لاکھ آٹھ ہزارروپے ہو گا،ملک بھر سے حج 2014کے لیے بکنگ برائے 40روزہ حج 18اپریل سے شاہین ائر لائنز شروع کر رہی ہے، حج آرگنائزر اپنے حج کوٹے کے مطابق 20 ہزار روپے فی حاجی ڈاون پیمنٹ ایڈوانس جمع کرانے کے پابند ہونگے بکنگ کی ایڈوانس رقم شاہین ائر لائنز کے نام پے آڈر بنیں گے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے شرائط و قوائد شاہین ائر لائنز کے سسٹم میں ڈال دی گئی ہیں ،ایم اے ثقلین نے کہا کہ شاہین ائر لائن اپنی سنہری روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حج اپریشن2014ء کو مثالی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،اللہ کے مہمانوں کی خدمت و رہنمائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : صفحہ آخر