حج فارم پر موجود میڈیکل سرٹیفکیٹ سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازمی ہے

حج فارم پر موجود میڈیکل سرٹیفکیٹ سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازمی ہے

لاہور:(ڈویلپمنٹ سیل) حج درخواست فارم میں موجود میڈیکل سرٹیفکیٹ پر سرکاری ‘ نیم سرکاری ‘فوجی ‘ حکومتی خود مختار ادارے یا کارپوریشن کے ڈاکٹر کی تصدیق کرانا ضروری ہے -پرائیوٹ ڈاکٹر کا تصدیق کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا- سرٹیفکیٹ میں درخواست گزار کی عمر‘ بلڈ گروپ ‘ جن دواﺅں سے اسے الرجی ہے اور دیرینہ بیماریاں جن کے لئے مستقل دوا استعمال کی جاتی ہے کا اندراج کیا جائے گا -اسکے علاوہ درخواست گزار کے جسمانی طور پر سفر حج کے قابل ہونے ‘ اس کے لئے معاون یا وہیل چیئر کے استعمال کی ضرورت کے بارے میں بھی واضح طور پر لکھا جائے گا - کسی قسم کی چھوت کی بیماری کے مریض یا حاملہ خواتیں سفر حج پرجانے کی اہل نہیں-روانگی سے قبل حاجی کیمپوں میں بھی عازمین کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور ان میں بیماریوں کی علامات کی صورت میں انہیں سفر حج پر روانگی کی اجازت نہیں ہو گی

مزید : صفحہ آخر