طالبان سے مذاکرات کی کامیابی امن کیلئے ناگزیر ہے،ڈاکٹرعبدالقدیر خان

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی امن کیلئے ناگزیر ہے،ڈاکٹرعبدالقدیر خان

لاہور(اے این این )ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی ملک میں امن کیلئے ناگزیر ہے،امر یکہ اور بھارت پا کستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیساتھ ہی پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو جائیگا۔اے این این سے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ اگر حکومت دہشتگردی پر قابو پا لیتا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری فروغ پائے گی جس سے ہماری معیشت کو سنبھالا ملے گا۔ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لائے تاکہ عوام کے روزگار ملے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ غیر ملکی قوتوں کا ایجنڈہ ہی پا کستان میں امن وامان کو خراب کر نا ہے اور ایسے لوگ ہی ملک میں امن کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور بھارت کبھی پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور وہ وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اس لئے حکومت وقت کو اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی تاکہ برابری کی سطح پر تعلقات قائم ہو سکیں ۔ پرویز مشرف کے حوالے سے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا کہ سابق صدر کیساتھ جوبھی ہورہاہے یہ مکافات عمل ہے ،اپنے کیے کی سزاانسان دنیااورآخرت میں بھگتنا پڑتی ہے ۔

مزید : صفحہ اول