وزیر اعظم اور زرداری کی مشرف کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی،پرویز رشید

وزیر اعظم اور زرداری کی مشرف کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی،پرویز رشید ...

                                    اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان پرویز مشرف کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی‘ فوج اور حکومت کے درمیان کوئی تناﺅ نہیں ہے‘ دو وزراءکے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں آصف زرداری اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ‘ رضا ربانی اور مراد علی شاہ کو ساتھ لائے تھے اور وزیراعظم کی طرف سے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور زاہد حامد موجود تھے لہٰذا ان تمام ارکان کی موجودگی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ملاقات میں سندھ کی مالیاتی صورتحال‘ طالبان سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور تحفظ پاکستان بل کی منظوری کے حوالے سے بات ہوسکتی ہے۔

مزید : صفحہ اول