بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ ہو گیا ،لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ ہو گیا ،لوڈشیڈنگ بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                     لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال بڑھ کر چار ہزار میگا واٹ کی سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں دو گھنٹے تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔ مرمت کے نام پر بھی تمام سب ڈویژنوں میں بجلی کی چھ سے اٹھ گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز بڑے شہروں میں چودہ گھٹنے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے انیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہونے لگے ۔ بعض علاقوں میں ہر آدھے گھنٹے بعد ایک سے زیادہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بھی کی گئی ۔ سپلائی میں کمی اور لوڈ میں اضافہ کے باعث لیسکو سمیت تمام ڈسکوز کے درجنوں فیڈرز مختلف اوقات میں ٹرپ کر گئے رات کو فیڈرز ٹرپ ہونے کا سلسلہ زیادہ رہا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14070 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10100 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 3970 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
بجلی

مزید :

صفحہ آخر -