سیکرٹری صحت نے 53 نرسوں کو مسقبل کنیکا نوٹفیکیشن ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

سیکرٹری صحت نے 53 نرسوں کو مسقبل کنیکا نوٹفیکیشن ہائیکورٹ میں پیش کر دیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گنگا رام ہسپتال کی نرسوں کو ایک سال بعد انصاف مل گیا، سیکرٹری صحت نے53نرسوں کو مستقل کرنے کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔جسٹس خالد محمود خان نے گریڈ 16کی نرسوں ریحانہ وغیرہ کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے جنوری 2013میں گنگارام ہسپتال کی53نرسوں کو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا مگر ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نرسوں کو مستقل نہیں کیا جا رہاہے، انہوں نے بتایا کہ وہ محکمہ صحت اور ایم ایس گنگا رام ہسپتال کے دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے مگر کوئی بھی عدالتی حکم ماننے کو تیار نہیں، انہوں نے استدعا کی سیکرٹری ہیلتھ اور ایم ایس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں نوٹیفکیشن جمع کراتے ہوئے کہا کہ تمام نرسوں کو مستقل کر دیا گیا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن دیکھنے کے بعد توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔نوٹیفکیشن

مزید : علاقائی