زرداری کے وکیل نے نیب کے پانچوں ریفرنسز پر اپنے دلائل مکمل کر لئے

زرداری کے وکیل نے نیب کے پانچوں ریفرنسز پر اپنے دلائل مکمل کر لئے

اسلام آباد(آئی این پی)احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے اپنے موکل کےخلاف نیب کے پانچوں ریفرنسز میں دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب کے جوابی دلائل کیلئے مہلت مانگنے پر مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ احتساب بیورو عدالت کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے‘ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی تحقیقات بدنیتی پر مبنی ہیں۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق صدر آصف زرداری کےخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب بیورو عدالت کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے۔ میں اپنی اس بات کو ثابت کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیف الرحمان نے دو مرتبہ مجھے بھی جہاز سے آف لوڈ کیا۔میرا نام ٹیکس نادہندہ کے طور پر ای سی سی ایل میں ڈالا گیا۔فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی تحقیقات بدنیتی پر مبنی ہیں ، آصف زرداری کے خلاف کوئی ٹھوس گواہ یا شہادتیں بھی ریکارڈ میں موجود نہیں ، جھوٹے ریفرنس کی وجہ سے آصف زرداری کو آٹھ سال جیل میں رہنا پڑا۔ بے نظیربھٹو کو بھی جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر جلاوطنی کاٹنا پڑی۔ فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کے خلاف پانچوں ریفرنسز میں دلائل مکمل کر لیے۔نیب نے جوابی دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی

مزید : صفحہ اول