سعودی عرب کا عدم ادائیگی پرپی آئی اے کوپروازوں کی بندش کا نوٹس

سعودی عرب کا عدم ادائیگی پرپی آئی اے کوپروازوں کی بندش کا نوٹس

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو 17 اپریل سے پروازوں کی بندش کا نوٹس جاری کردیا ہے جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور حکومت سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ سعودی حکام سے رابطہ کرکے کچھ یقین دہانی کرادیں یا معاملے کو سلجھائیں۔ تفصیلات کے بعد سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن آٹھ سال کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں 17 اپریل سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی آئی اے نے سعودی سول ایوی ایشن کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں جن میں 2005ءکے 5 لاکھ ریال بھی شامل ہیں۔ یہ رقم ایئرپورٹ چارجز اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں واجب الادا ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے نوٹس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں حکومتیں آپس میں رابطہ کرکے معاملے کو سلجھا لیں اور جلد ادائیگی کردی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول