کشمیر اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت بند نہ ہوئی تو نتائج بھیانک ہونگے حافظ سعید

کشمیر اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت بند نہ ہوئی تو نتائج بھیانک ہونگے حافظ ...

دیپالپور (اے این این) جماعت الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک بھارت کی مذموم سازش ہے ¾کشمیر اور بلوچستان میں بھارت کی مداخلت بند نہ ہوئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ¾ بھارت علیحدگی پسند تحریکوں کی کامیابی کےلئے اربوں روپے بانٹ رہا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اسلام سے ناواقف لوگوں کو غدار بناکر بھارت سازشوں میں مصروف ہے پارلیمنٹ میں بھی ان غداروں کے بارے میں آگاہ کیا جاچکا ہے بھارت کے ساتھ تجارت اور پسندیدہ ملک قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ثناءاللہ زہری نے واشگاف الفاظ میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکیں پیدا کرنے اور کھلے عام سپورٹ کرنے میں بھارت کردار ادا کررہا ہے ۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور وہ پاکستان کے تمام صوبوں میں نہ صرف فرقہ وارانہ بلکہ نسلی دہشت گردی کروا کر دنیا میں یہ تاثر قائم کرنا چاہتا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا ملک دہشت گرد ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

مزید : علاقائی