اسلحہ سکینڈل کیس ٗ غزن ہوتی 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اسلحہ سکینڈل کیس ٗ غزن ہوتی 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اسلحہ سکینڈل کیس ٗ غزن ہوتی 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کیپشن: Ghazan Hoti

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app




پشاور(اے این این) اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی کے بھائی غزن ہوتی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے غزن ہوتی کی درخواست ضمانت گزشتہ روز مسترد کر دی تھی جس کے بعد بدھ کو انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی ہڑتال کے باوجود غزن ہوتی کی جانب سے قاضی جواد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ احتساب عدالت نے کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد غزن ہوتی کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ غزن ہوتی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل ولی بھی موجود تھے ۔ غزن ہوتی پر خیبر پختو نخوا پولیس کے لئے اسلحے کی خریداری میں بیس کروڑ روپے سے زائد غبن کا الزم ہے ۔ اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی ملک نوید اور غزن ہوتی کے رشتہ دار رضا علی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -