بھٹہ مالکان کا اگلے تین روز کیلئے اینٹوں کی فروخت بندکرنے کا اعلان

بھٹہ مالکان کا اگلے تین روز کیلئے اینٹوں کی فروخت بندکرنے کا اعلان

لاہور(کامرس رپورٹر)بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے نتیجے میں آج سے اگلے تین روز تک صوبہ پنجاب میں اینٹوں کی فروخت مکمل بند رہے گی،صورتحال کے نتیجے میں بڑے شہروں سمیت چھوٹے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بھی چار روز مندے کا شکار رہیں گی، آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے محکمہ لیبر پنجاب کے رویے کیخلاف17 اپریل علامتی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عید محمد بٹ نے بتایا ہے کہ مالی مفاد کی خاطر ملک میں انتشار پھیلانے والی این جی اوز قالین بافی اور فٹبال کی ملکی صنعت تباہ کرنے کے بعد اب بھٹہ انڈسٹری کے پیچھے پڑھ گئی ہیں ، یہ این جی اوز محکمہ لیبر پنجاب کو گمراہ کن حقائق پیش کر کے بھٹہ انڈسٹری کیخلاف سازش کر رہی ہیں جس کے خلاف آج سے چار روز کیلئے پورے پنجاب میں علامتی ہڑتال کی جا رہی ہے اور اس دوران صوبہ بھر میں اینٹوں کی سیل مکمل طور پر بند رہے گی، اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے احتجاج جاری رکھا جائے گا، انہوں نے بتایاکہ پورے پنجاب میں 10 ہزار بھٹے ہیں اور ایک بھٹے پر 15 سے 20 ہزار اینٹیں تیار ہوتی ہیں مجموعی طور پر چار دنوں میں کروڑوں اینٹوں کی تیاری رک جائے گی جس سے تعمیراتی شبے میں بحران پیدا ہوگا ، تاہم اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ لیبر پنجاب پر عائد ہوگی جو مخصوص مقاصد حاصل کرنے کیلئے بھٹہ مالکان کو تنگ کر رہے ہیں۔بھٹہ مالکان

مزید : علاقائی