گڈ گورننس اور ملکی خوشحالی کیلئے قانون کی بالا دستی وقت کی اہم ضرورت ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

گڈ گورننس اور ملکی خوشحالی کیلئے قانون کی بالا دستی وقت کی اہم ضرورت ہے ،چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا ءبندیال نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور جج صاحبان کو چاہیے کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے میں امن و سکون کی فضاءقائم ہو۔ چیف جسٹس گزشتہ روز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی عدلیہ کے جوڈیشل افسروںمیںلیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر عدالت عالیہ کی صدر نشست پر موجود فاضل جج صاحبان، رجسٹرار سردار احمد نعیم، اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصر اور عدالت عالیہ کے افسران بھی موجود تھے۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں گڈ گورننس اور خوشحالی کےلئے قانون کی بالادستی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ایک آزاد اور مظبوط ادارہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ریاست کے دیگر ادارے بھی مظبوط اور خود مختار ہوں۔ شرکاءسے مخاطب ہوتے ہوئے فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالتے وقت انکی خواہش تھی کہ وہ عدلیہ سے رول ماڈلز تلاش کریں گے اور آج وہ اس امر سے بہت خوش ہیں کہ انکے سامنے بہترین رول ماڈلز موجود ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل جج صاحبان کا چناﺅبہت مشکل مرحلہ تھا جسے دو مہینوں میں مکمل کیا گیا اور بالآخربہترین عدالتی کام، اخلاق، ساکھ، مقدمات کو زیادہ تعداد میں نمٹانے اور عدالتوںمیں بہترین مینجمنٹ کو معیار بناتے ہوئے 71 عدالتی افسران کو منتخب کیا گیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں وکلاءکی جانب سے ضلعی عدلیہ کے چند ججوں کے غیر مناسب رویہ کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنے رویے کی اصلاح کریں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ہم حکمران ہیںاور نہ ہی افسران؛ بلکہ ہمارا کام تو دکھی افراد کی خدمت کرنا اور انکے تنازعات حل کرنا ہے اور یہی ہمارے پیشے کی معراج ہے۔ اس موقع پر فاضل چیف جسٹس نے عدالتی افسران میںلیپ ٹاپس بھی تقسیم کئے جن میں رجسٹرار سردار احمد نعیم، سٹاف افسر ٹو چیف جسٹس جواد الحسن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسٹیبلشمنٹ خاقان بابر، سینئر انسٹرکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ، محمد عامر منیر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ، عابد حسین قریشی ،سیشن جج فیصل آباد ، محمد اظہر چودھری ،سیشن جج گوجرانوالہ ، طارق افتخار احمد ،سیشن جج راولپنڈی ، عبدالستار ، سیشن جج سرگودھا چوہدری ہمایوں امتیاز ، سیشن جج ملتان، بہادر علی خان اورسیشن جج گجرات ، خالد نوید ڈار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس ، غلام مرتضی ، محمد جاوید الحسن چشتی ، امجد نذیر چوہدری ، انوار احمد قریشی ،منظر علی گل ،، محترمہ ماہ رخ عزیز ، بیدار بخت ، بخت فخر بہزاد ،، محمد عطاءربانی ، مشتاق الہی ، عبد الرحیم ، وجاہت حسن ، سید علی عمران ، محمد نوید اقبال ، شازب سعید ، اسد علی اور محمد اصغر خان ،سینئر سول جج محمد اجمل خان ، خالد سعید وٹو ،افتخار احمد ، افتخار النبی ، عرفان احمد شیخ ، محمد شیر عباس اور محمد سعید رفیق کے علاوہ سول جج محمد اعظم جاوید ، سید جہانگیر علی ، محترمہ راحیلہ عمر ، فیض حسین ، محمد معین کھوکھر ، صابر حسین ، مسعود اختر ، محمد یوسف حافظ ، احمد مجاہد شیردل چیمہ ، سید شہزاد مظفر ہمدانی ، مصباح النبی ، عامر ضیاء،فرحان شکور ،شہباز احمد ، جاوید اقبال ، محمد قمر الزمان بھٹی ، محمد عاصم ، کاشف قیوم ، شہباز حسین ، آفتاب احمد رائے ، محمد اسحاق حاشر ، عثمان علی اعوان ، اسد حفیظ ، محمد اشرف ، خورشید احمد انجم ، محمد ضیاءالطارق ، فلک شیر جسرا ، عمران خورشید ، احمد اقبال ، رائے لیاقت علی کھرل ،اکلیم رضا ،شفیق عباس ، اظفر سلطان ابرار سید ، سیف اللہ سوہل اور منور حسین شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -