ایف بی آر نے با اثر ٹیکس چوروں کو ٹیکس دینے پر مجبور کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا

ایف بی آر نے با اثر ٹیکس چوروں کو ٹیکس دینے پر مجبور کرنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               اسلام آباد/لندن (اے این این) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بااثر ٹیکس چوروں کو ٹیکس دینے پر مجبور کرنے کاراستہ ڈھونڈ لیا،پہلی بار ٹیکس دہندگان کے ناموں اور ان کے ٹیکس گوشواروں پر مبنی ڈائریکٹری شائع کی جارہی ہے، پرتعیش زندگی گزارنے مگر ٹیکس نہ دینے والوں کے نام عوام کے سامنے آجائیں گے، کئی بااثر شخصیات اور سیاست دان شرمندگی سے بچنے کیلئے ٹیکس کی ادائیگی میں ہی اپنی عافیت سمجھیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ٹیکس حکام پہلی بار ایسے ٹیکس نادہندگان کو لوگوں کے سامنے شرمندہ کرنے کیلئے ان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات پر مبنی ایک ڈائریکٹری جاری کررہے ہیں جس سے بڑی تعداد میں ٹیکس چور بے نقاب ہو جائیں گے جن میں کئی با اثر سیاستدان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں200 میں سے صرف ایک شہری انکم ٹیکس دے رہا ہے جس کے باعث ملک بیرونی امداد مانگنے پر مجبور ہے۔ رپورٹ کے مطابق اصلاحات لانے والے پرامید ہیں کہ اس ڈائریکٹری کے جاری ہونے کے بعد ٹیکس محصولات میں تبدیلی آئے گی۔ ایف بی آر کے ترجمان شاہد اسد نے کہا کہ اس ڈائریکٹری کے اجراءکے بعد جب لوگ شاہانہ زندگی گزار رہے ہوں گے تو دوسرے ان سے پوچھیں گے کہ آپ کا نام ٹیکس دینے والوں کی فہرست میں کہاں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -