پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی،فیصل رضاعابدی سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی،فیصل رضاعابدی سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

اسلام آباد( اے این این)پیپلزپارٹی نے سینیٹرفیصل رضاعابدی سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصل رضاعابدی سے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کیاگیا ہے، استعفیٰ پارٹی کے سیکریٹری جنرل راجہپرویزاشرف نے طلب کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیاگیا، سینیٹر فیصل رضاعابدی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزید : صفحہ اول