پشاور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ، پائلٹ محفوظ رہا

پشاور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ، پائلٹ محفوظ رہا

 پشاور(اے این این) پشاور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ، پائلٹ محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ پر ہوا کے دباﺅ کے باعث ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر رن وے پر آ گرا ۔ حادثے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد رن وے کو عارضی طور پر بند رکھا گیا تاہم ہیلی کاپٹر کو ہٹانے کے بعد رن وے کو دوبارہ پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید : صفحہ اول