سٹاربیٹسمین عمراکمل کی شادی، نجم سیٹھی سمیت اہم شخصیات کی شر کت

سٹاربیٹسمین عمراکمل کی شادی، نجم سیٹھی سمیت اہم شخصیات کی شر کت

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹاربیٹسمین عمراکمل کی شادی کی تقریب گذشتہ روزگیریژن کلب میں ہوئی۔جس میں عمراکمل کے عزیزواقارب سمیت پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،پی سی بی کے عہدیداران کھلاڑیوں اورشوبزاورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔لاہورڈ یفنس میں واقع عمراکمل کی رہائش گاہ پرسہرہ بندی کی تقریب ہوئی جس میں عمراکمل نے اپنے والدین اوربہن بھائیوں کے ساتھ شادی کی رسومات اداکیں۔شادی کی تقریب کویادگاربنانے کے لئے اُنکی فیملی نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔بھنگڑے اورڈانس کئے۔عمراکمل دلہن نورآمنہ کے ساتھ گریژن کلب میں سٹیج پرپہنچے۔نورآمنہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج میرے لئے بہت خوشی کادن ہے اورہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے اورمیں عمراکمل کوبھرپورسپورٹ کرونگی۔اس موقع پرعمراکمل نے کہاکہ آج میں اپنی زندگی کی نئی اننگزشروع کررہاہوں،مجھے اپنی شادی کی بہت خوشی ہے اورمیری خواہش ہے کہ میری ازواجی زندگی بہترین گزرے۔

مزید : صفحہ اول