ڈیرہ بنوں اور پشاور سنٹرل جیل پر حملوں کا خطرہ ہے ،خیبر پختون خواہ حکومت

ڈیرہ بنوں اور پشاور سنٹرل جیل پر حملوں کا خطرہ ہے ،خیبر پختون خواہ حکومت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        پشاور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم نے کہا ہے کہ سنٹرل جیل پر حملے کے خطرے سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ اگر کوئی حملہ ہوا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ سنٹرل جیل پشاور کے ہنگامی دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک قاسم کا کہنا تھا کہ ڈیرہ، بنوں اور پشاور سنٹرل جیل پر حملوں کا خطرہ ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی سنٹرل جیل پشاور میں ہے۔ وفاقی حکومت کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کو یہاں سے منتقل کرنے کو کہا ہے لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ تینوں جیلوں پر حملوں کے خطرے سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ پشاور سنٹرل جیل پر اگر حملہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیلوں کی حفاظت کیلئے فوج، ایلیٹ فورس اور پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ پشاور سنٹرل جیل میں 46 انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں

مزید :

صفحہ اول -