قومی ٹیم کیلئے کوچ اور دیگر عہدوں پر براہ راست تقرری نہ کرنے کا فیصلہ

قومی ٹیم کیلئے کوچ اور دیگر عہدوں پر براہ راست تقرری نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکی مینجمنٹ کمیٹی کاچوتھااجلاس قذافی سٹیڈیم لاہور میں زیرصدارت چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ہوا،جس میں مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران شہریارخان،نویداکرم چیمہ، یوسف نسیم کھوکر،شکیل شیخ،چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سبحان احمد،ظہیرعباس،اقبال قاسم،پی سی بی کے فنانشل آفیسربدرمنظورخان،سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی سلمان نصیراورپی سی بی کے لیگل ایڈوائزرتفضل رضوی نے شرکت کی ۔کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے لیے کوچ اور دیگر عہدوں پر براہ راست تقرری نہیں کی جائے گی اور قومی ٹیم کے کوچ،بیٹنگ کوچ،فیلڈنگ کوچ،ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی ان عہدوں کے لیے امیدوار کا انتخاب کرے گی۔مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ میںآئندہ الیکشن کے لیے احمد شہزاد فاروق ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو پی سی بی کا الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اورچیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمدنے بگ تھری ایشوپرپی سی بی کے موقف ،بگ تھری پرپی سی بی کی مشروط حمایت،آئی سی سی کی کمرشل آمدنی اورگورنس کے بارے میں ارکان کواپ ڈیٹ کیاگیا۔اسکے علاوہ ممبران کوفیوچرٹورپروگرام کے بارے میں ،محمدعامرکے کیس اورآئی سی سی کے 2015ء کے صدرکی نامزدگی بارے اپ ڈیٹ کیا۔